Friday, March 29, 2024

سکھ یاتریوں کے اعزاز میں میوزیکل شو کا انعقاد

سکھ یاتریوں کے اعزاز میں میوزیکل شو کا انعقاد
April 18, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں کی تفریح طبع کے لیے ایک میوزیکل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بھارتی مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان کا یہ دورہ اور پاکستانیوں کی شاندار مہمان نوازی انہیں ہمیشہ یاد رہے گی تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجابی شعراءکے کلام اور کافیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر معروف گلوکار شوکت علی نے اپنی آواز کے جادو سے سماں باندھ دیا۔ میوزیکل تقریب میں شریک یاتریوں کا کہناتھا کہ انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ بھرپور تفریح بھی ملی جس نے ان کا یہ سفر یادگار بنا دیا ہے۔ SHAUKAT2 یہ میوزیکل تقریب تین گھنٹے جاری رہی اور مختلف فرمائشی اور مشہور گیتوں کی دھنوں پر یاتری بھنگڑے ڈالتے رہے۔ SHAUKAT3