Thursday, March 28, 2024

سکھ یاتریوں کو ننکانہ سے واہگہ بارڈر تک نگر کیرتن کی اجازت

سکھ یاتریوں کو ننکانہ سے واہگہ بارڈر تک نگر کیرتن کی اجازت
August 1, 2019
لاہور ( روزنامہ 92 نیوز)  حکومت پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو جی کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر ننکانہ صاحب سے  واہگہ بارڈر تک  نگر کیرتن کی اجازت دیدی ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق  نگر کیرتن کے معاملہ پر گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ ، پاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک  کمیٹی اور بھارتی شرومنی گوردوارہ پربندھکم کمیٹی کا اجلاس جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوا جس میں مٹروکہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد ، سیکرٹری شرائن طارق ، وزیر  خان اور ڈپٹی  سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے  پردھان سردار ستونت سنگھ ، سیکرٹری سردار امیر سنگھ اور دیگر مممبران کے ساتھ ساتھ بھارت کی شرومنی کمیٹی کے سربراہ  سردار گوبند سنگھ لنگووال اور دیگر ارکان شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق دوران اجلاس طے پایا کہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے پالکی صاحب لاہور پہنچے گی اور یہاں سے واہگہ بارڈرز یرو لائن تک پہنچایا جائیگا۔ اس کے بعد واپس جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچائی جائیگی ۔ بھارت سے آئے ہوئے پانچ سو سکھ یاتری اور مقامی سکھوں کی بڑی تعداد نگر کیرتن ی میں شریک  ہو گی  ۔ پالکی صاحب کا جلوس واہگہ بارڈر پہنچنے کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔ بھارتی سکھ یاتری نگر کیرتن کے بعد واپس انڈیا لوٹ جائینگے ۔