Friday, April 26, 2024

سکھ یاتری کرتارپور راہداری سے پاکستانیوں کیلئے ٹماٹر لے آئے

سکھ یاتری کرتارپور راہداری سے پاکستانیوں کیلئے ٹماٹر لے آئے
December 1, 2019
کرتارپور (92 نیوز) پاکستان میں مہنگے ٹماٹروں کی گونج پڑوسی دیس تک پہنچی تو سکھ یاتری کرتارپور راہداری سے آتے ہوئے اپنے ساتھ ٹماٹر لے آئے۔ ہری مرچیں،پیاز اور ادرک بھی  گوردوارہ پہنچا دیا گیا ہے۔سکھ مہمان ٹماٹر کیوں لائے ہیں۔آئیے انہی کی زبانی سنتے ہیں۔ پاکستان میں مہنگے ٹماٹروں کا چرچہ سرحدپار پہنچا تو سکھ یاتری  کرتارپور راہداری سے پاکستانیوں کے لئے ٹماٹر، پیاز، ہری مرچوں اور ادرک کا تحفہ لے آئے۔ پاکستانیوں کیلئے لال ٹماٹر کا تحفہ لانے والے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے۔یہاں ٹماٹر مہنگے ہیں اس لیے اپنے بھائیوں کیلئے سستے ٹماٹر لائے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی جانب سے پاکستان لائے گئے ان ٹماٹروں،مرچوں اور ادرک سے یقیناً قیمتوں کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا مگر سکھ برادری کا یہ جذبہ قابل تحسین ضرور ہے۔