Tuesday, May 14, 2024

سکھ کمیونٹی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئی

سکھ کمیونٹی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئی
February 20, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں انتہاپسندوں نے کشمیریوں کے لئے زمین تنگ کردی۔پورے بھارت میں کشمیریوں کوتشددکا نشانہ بنایا جارہاہے اس خوف کی فضا میں سکھ کمیونٹی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئی ۔ بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے نفرت اور حسد کی تمام حدیں پار کردیں، بھارت میں رہنے والے کشمیریوں اور وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبا کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کرنے لگےاور تشدد کا نشانہ بنانے لگے  ۔ مسلم طلبہ پر تشدد خوف کی فضا میں سکھ کمیونٹی کشمیریوں کے لئے سکون کی وجہ بن گئی ، بھارتی ریاست اترکھنڈ کےعلاقے دہرادون میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے کشمیری طلبا پر حملے کئے گئے  جس کے بعد دہرادون کی سکھ کمیونٹی کشمیری طلبا کی مدد کیلئے میدان  میں آگئی۔ سکھوں نے کشمیری طلبا کو ہندو انتہا پسندوں کے غضب سے نکال کردہرادون سےموہالی جانے کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کی اور انہیں  گوردوارہ میں پناہ دی ۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے میں کشمیری طلبا کا کیا قصور ہے،انھیں کس بات کی سزا دی جارہی۔