Friday, April 26, 2024

سکھ کمیونٹی کا میڈیا بھی عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف نکلا

سکھ کمیونٹی کا میڈیا بھی عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف نکلا
December 9, 2018
لاہور (92 نیوز) سکھ کمیونٹی کا میڈیا بھی عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف نکلا۔ سکھ تجزیہ نگار امرجیت سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا عمران خان بڑے لیڈر ہیں،، ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں۔ عمران خان نے تین ماہ میں وہی کیا جو انھیں ملکی مفاد میں بہتر لگا۔ وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی پر سب خوش ہیں۔ سکھ کمیونٹی بھی عمران خان کی خارجہ پالیسیوں  کے گن گانے لگی۔ سکھ تجزیہ نگار امرجیت سنگھ نے سکھ کمیونٹی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہ صرف عمران  خان کی پالیسیوں کو درست قرار دیا بلکہ خوب تعریف بھی کی۔ امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے سابق رہنماؤں کی طرح احساس کمتری کا شکار نہیں جو مغربی ممالک میں جاکر گوروں کےآگے جھک جائیں۔ عمران خان نے مغربی ممالک کے دوروں کی بجائے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے دوست ممالک کے دورے کیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جب نفرت انگیز ٹویٹس کی گئیں تو عمران خان نے ٹرمپ کو دلیل کیساتھ زبردست جوابات دیئے جو قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے عمران خان کے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو کی بھی خوب تعریف کی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہایت سادہ الفاظ میں پاکستان کی پالیسی کو بہتر انداز میں پیش کیا کہ ملکی مفاد میں جو بہتر ہوا وہی کریں گے۔