Wednesday, May 8, 2024

سکھ کمیونٹی نے اپنا مذہبی تہوار ہولامحلہ عقیدت و احترام سے منایا

سکھ کمیونٹی نے اپنا مذہبی تہوار ہولامحلہ عقیدت و احترام سے منایا
March 10, 2015
ننکانہ (ویب ڈیسک)پاکستان میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اپنا مذہبی تہوار " ہولا محلہ " مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ اس سلسلہ میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں سندھ سمیت ملک بھر سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ۔ نوجوانوں نے گھڑ سواری ،اور گتکا سمیت مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائے جبکہ خواتین اور بچوں نے اپنے مذہبی گیت گائے۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدائیت پر متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے پرشاد(ّ لنگر) اورسیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے تھے ۔ سکھ کمیونٹی کے مطابق اس تہوار کا مقصد سکھ نوجوانوں کو ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا. بری صحت چھوڑ کر صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے اور معاشرے میں مذہبی ،لسانی اور سماجی تفریق کو ختم کرنا ہے۔