Thursday, April 25, 2024

سکھ سماجی کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر کی 32 لڑکیوں کو بحفاظت گھر پہنچا دیا

سکھ سماجی کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر کی 32 لڑکیوں کو بحفاظت گھر پہنچا دیا
August 20, 2019
دہلی ( 92 نیوز) دہلی سے تعلق رکھنے والے سکھ سماجی کارکنوں نے مقبوضہ  کشمیر سے تعلق رکھنے والی  بتیس لڑکیوں کو بحفاظت ان کے گھر تک پہنچانے کا مثالی کارنامہ انجام دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ایک جانب جہاں بی جے پر رہنما وِکرم سینی نے کشمیری لڑکیوں سے متعلق نازیبا بیان دیا تو دوسری جانب سکھ برادری نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے خصوصی حیثیت ختم ہونے اور وہاں پر عائد کرفیو کے بعد  پونے میں زیر تعلیم 32 کشمیری لڑکیاں خوف میں مبتلا تھیں ، والدین سے رابطہ نہیں ہوپارہا تھا، انتہا پسند ہندوؤں کا خوف بھی ذہنوں پرسوار تھا۔ [caption id="attachment_237127" align="alignnone" width="698"]سکھ سماجی کارکن‏ مقبوضہ کشمیر ‏ دہلی ‏ ‏92 نیوز کشمیری لڑکی ہرمندر سنگھ آہلو والیہ ‏ سکھ سماجی کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر کی 32 لڑکیوں کو بحفاظت گھر پہنچا دیا[/caption] ایسے میں لڑکیوں کی سپروائزر نے دہلی میں مقیم  سکھ سماجی کارکن ہرمندر سنگھ آہلو والیہ سے مدد کی اپیل کی، انہوں نےاپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر نہ صرف لڑکیوں کی روانگی کا بندوبست کیا بلکہ انہیں بذات خود اپنے اپنے گھروں تک صحیح سلامت پہنچایا۔ سکھوں نے ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے ۔جب پلوامہ کا واقعہ ہوا تو تب بھی انہوں نے کشمیریوں کی ہندو جتھوں سے حفاظت کرتے ہوئے انسانیت کا بہترین نمونہ پیش کیا تھا۔