Friday, April 19, 2024

سکھ برادری کے تہوار "ساکا ننکانہ صاحب" کی سوسالہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں جاری

سکھ برادری کے تہوار "ساکا ننکانہ صاحب" کی سوسالہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں جاری
February 21, 2021

ننکانہ صاحب (92 نیوز) سکھ برادری کے تہوار "ساکا ننکانہ صاحب" کی سوسالہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہے۔

مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر اعجاز شاہ کی خصوصی شرکت ہوئی۔ چیئرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ سمیت سکھ رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک نے امن و محبت کا درس دیا۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔

گیانی ہرپریت سنگھ، جتھے دار اکال تخت(بھارت ) نے زوم کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ہر سال 18 فروری کو دوسرا ساکا منانے کا اعلان کیا۔

تقریب میں پاکستان بھر سے سکھ مذہب کے پیروکاروں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی سکھ مذہب کے پیروکار شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء کو متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے پر تکلف گورو کا لنگر پیش کیا گیا۔