Wednesday, April 24, 2024

سکِم کی متنازع سرحد پر بھارتی فوج کا چینی فوجیوں پر دھاوا، 7 زخمی

سکِم کی متنازع سرحد پر بھارتی فوج کا چینی فوجیوں پر دھاوا، 7 زخمی
May 10, 2020
بیجنگ (92 نیوز) جنوبی ایشیا میں اجارہ داری کا خواب دیکھنے والا بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔ سکم کی متنازع سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کا چین کے سرحدی محافظوں پردھاوا بول دیا، 7 چینی فوجی زخمی ہو گئے۔ امن دشمن مودی حکومت کے جارحانہ عزائم میں دن بدن اضافہ ہونےلگا۔ پاکستان کے بعد چین کیساتھ بھی متنازع سرحدی معاملات کو مزید خراب کرنے پر تُل گیا۔ سِکم کی متنازع سرحد بھی بھارتی  جارحیت کی زد میں آگئی۔ درجنوں بھارتی فوجیوں نے چین کے سرحدی محافظوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 7 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس اشتعال انگیزی کا جواب چینی فوجیوں نے دفاعی انداز میں دیا اور ہر قسم کے جارحانہ اقدامات سے گریز کیا، جس کے باعث سرحدی معاملات خراب کرنے کی بھارتی کوشش اپنی موت آپ مر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی جھگڑے میں دونوں اطراف کے کم و بیش 150 فوجی موجود تھے۔