Thursday, April 25, 2024

سکواڈرن لیڈر یاسر مدثر کی ٹام کروز سے مشابہت نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا

سکواڈرن لیڈر یاسر مدثر کی ٹام کروز سے مشابہت نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا
June 21, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹام کروز نے پیرس ائیر شو میں دھوم مچادی، ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اسکوارڈن لیڈر یاسر مدثر کو شادی کی پیشکش بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیرس ایئر شو میں حصہ لینے والے پاکستان فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر یاسر مدثر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر امریکی اداکار ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پی اے ایف کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز میں اسکوارڈن لیڈر یاسر مدثر کو اٹلی کی ایئر بیس پر وہاں موجود پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ سماجی میڈیا پر یہ رائے پیش کی جا رہی ہے کہ 1986ءمیں ٹام کروز نے ”ٹاپ گن“ نامی فلم میں ایک پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا اور سکوارڈن لیڈر یاسر مدثر اس تصویر میں بالکل ان جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔