Saturday, April 20, 2024

سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اعظم خان کورونا کا شکار ہو کر چل بسے

سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اعظم خان کورونا کا شکار ہو کر چل بسے
March 29, 2020
لاہور (92 نیوز) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اعظم خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسے۔ اعظم خان کی عمر 95برس تھی، لیجنڈ کھلاڑی 1959 تا 1962 چار باربرٹش اوپن چیمپئن رہے۔ کورونا وائرس نے اسکواش لیجنڈ اعظم خان کی جان بھی لے لی، اسکواش کے عظیم کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث پچانوے برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اعظم خان انگلینڈ میں مقیم اور کچھ عرصے سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے، گزشتہ ہفتے اعظم خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اعظم خان نے 1959 سے 1962 کے دوران چار بار برٹش سکواش چیمپئن شپ جیتی۔ ان کے بھائی ہاشم خان 1951 میں برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے، وہ سکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کے چچا تھے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے اعظم خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا اثاثہ تھے، اللہ ان کی مغفرت کرے۔