Friday, April 26, 2024

سکندر صنم کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

سکندر صنم کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
November 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز) چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اسٹیج اداکار سکندر صنم  کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے ، سکندر صنم  نےاپنی بے مثال اداکاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ اسٹیج ڈرامے ہوں ،یا پیروڈی فلمیں ، ہر دل عزیز فنکار سکندر صنم نے ہر جگہ اپنے آپ کو سکندر ثابت کیا  ، ہر طرح کا کردار خوبصورتی سے نبھانے کی صلاحیت سے ملامال اس عظیم فنکارنے اپنے فنی سفر کا آغاز 80 کی دیہائی میں اسٹیج ڈرامے کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسٹیج ڈراموں کی دنیا کے بےتاج بادشاہ کہے جانے والے عمر شریف اور معین اختر بھی سکندر صنم کی صلاحیتوں کو معترف تھے اور دونوں نے ہی سکندر صنم کے ساتھ کئی اسٹیج شوز میں کام کیا بے بیا معین اختر ، یہ ہے نیا زمانہ، بہروپیہ عمر شریف لال قلعے کی رانی لالو کھیت کا راجا،سکندر صنم کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔ بھارتی فلموں کی پیروڈی کرکے سکندر صنم پاکستان میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایاجسے خوب پذیرائی ملی  ، اپنے برجستہ جملوں سے ہمیشہ ہنسی کا طوفان لانے والا یہ فنکار 5 نومبر 2012 میں جگر کے سرطان کے باعث انتقال کرگیا۔