Tuesday, April 23, 2024

سکندر شیرپاؤنے کے پی کے حکومت کی جانب سےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

سکندر شیرپاؤنے کے پی کے حکومت کی جانب سےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی
May 23, 2015
پشاور(92نیوز)قومی وطن پارٹی  کے صوبائی صدر سکندر شیر پاؤ نے کے پی کے  حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی مفادات کے حصول کے لیے اخبارات میں اشتہارات اور مسلسل ترقیاتی کاموں کا اعلان کررہی ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے سکندر شیر پاؤ کی درخواست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کے پی کے حکومت کے تین سیکرٹری کو سوموار کی صبح دس بجے الیکشن کمیشن طلب کرلیا ہے۔ طلب کیے جانے والے سیکرٹریز  میں  سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیکرٹری زکوۃ عشر شامل ہیں۔