Friday, March 29, 2024

سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
January 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔ نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی۔ تقریب میں الیکشن کمیشن کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے سکندر سلطان راجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس نے سکندر سلطان راجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے 2 نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن  سیکرٹریٹ میں ہوگی، جس میں نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے، چیف الیکشن کمشنر نومنتخب ممبران سے حلف لیں گے۔