Monday, September 16, 2024

سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ تقریب سجے گی آج

سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ تقریب سجے گی آج
January 30, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ کی تقریب کیلئے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا۔ ایوارڈز کی تقریب آج لاس اینجلس میں منعقد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ کارپٹ بچھانے کی آفیشل تقریب میں لاس اینجلس کے میئر ایرک گریسیٹی، سکرین ایکٹرز گلڈ کے صدر جو بیتھ ولیمز اور اداکارہ لی ڈیلاریا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب آج رات لاس اینجلس کے شرین آڈیٹوریم میں ہو گی جس میں ایوارڈز کیلئے بیسٹس آف نو نیشن، دی بگ شارٹ، سپاٹ لائٹ، سٹریٹ آو¿ٹا کامپٹن اور ٹرمبو جیسی فلموں میں سخت مقابلہ ہے۔ تقریب میں کیرول برنٹی کو لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا۔