Sunday, September 8, 2024

سکردو میں قدیم کھیلوں کے میلے کا انعقاد،امن ریلی بھی نکالی گئی

سکردو میں قدیم کھیلوں کے میلے کا انعقاد،امن ریلی بھی نکالی گئی
January 23, 2016
سکردو(92نیوز)سکردو میں برفباری  اور شدید سردی میں قدیم کھیلوں کا انعقاد کر کے اہل بلتستان نے صدیوں پرانی ثقافت کو زندہ کر دیا اس موقع پر ایک امن ریلی بھی نکالی گئی۔ تفصیلات کےمطابق سکردو میں ٹھٹھرتی سردی اور برف میں اپنی نوعیت کا پہلا ونٹرسپورٹس اینڈ کلچرل گالا ہوا جس کا اہتمام پاک آرمی ،ضلعی انتظامیہ اور بزم علم و فن نے کیا  اس موقع پرکھلاڑیوں نے مقامی موسیقی کی دھن پر رقص کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔ سپورٹس گالا میں بلتستان کا قدیم کھیل پولو لوگوں کی د لچسپی اور توجہ کا مرکز بنا رہا ونٹر فیسٹیول میں فٹ بال والی بال اور جوڈو کراٹے کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا . اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔