Friday, April 26, 2024

سکردو میں رواں سال 50 ہزار سے زائد سیاح انجوائے کرنے پہنچے

سکردو میں رواں سال 50 ہزار سے زائد سیاح انجوائے کرنے پہنچے
June 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔  سکردو ایئرپورٹ پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔ ساڑھے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم سکردو میں رواں سال 50 ہزار سے زائد سیاح انجوائے کرنے پہنچے۔ اندرون ملک اوربیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کا اسکردو میں تانتا بندھا ہے۔ ساڑھے 7 ہزار بلندی پر واقعہ اسکردو ایئرپورٹ پر رش ہے۔ رواں سال کے دوران 50 ہزار سے زائد سیاحوں نے اسکردو کا رخ کیا۔  سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسکردو اور چترال ایئرپورٹ کی توسیع کے لئے اقدامات بھی جاری ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دونوں ایئرپورٹس کی توسیع کےلیے ٹینڈرز بھی جاری کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ سکردو ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے بعد پروازوں میں اضافہ ہو گا۔