Monday, May 13, 2024

سکردو سمیت بلتستان کے ضلع شگر اور دیگر مقامات پر زلزلہ

سکردو سمیت  بلتستان کے ضلع شگر اور دیگر مقامات پر زلزلہ
January 12, 2020
سکردو (92 نیوز) سکردو سمیت بلتستان کے ضلع شگر اور دیگر مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی  جانی نقصان یا سلائڈنگ نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سکردومیں شدید برفباری کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان یا سلائڈنگ نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کچورا مہشور سیاحتی مقام شنگریلا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جہاں شدید برفباری سے معملات زندگی متاثر ہے وہاں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف تاری ہو گیا۔ شدید برفباری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہوگیا۔