Saturday, May 18, 2024

سکردو اور گردونواح میں برفباری، درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا

سکردو اور گردونواح میں برفباری، درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا
December 24, 2021 ویب ڈیسک

سکردو (92 نیوز) سکردو اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سیاحتی مقام دیوسائی میں تین فٹ برف پڑ چکی۔ 

ملک کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گلگت، سکردو اور استور کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

سڑکوں کی بندش سے گلگت اور سکردو کے دور دراز دیہاتوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ برفباری سے عوام گھروں تک محدود ہوگئے، دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم ہوگئی۔

دیوسائی میں تین فٹ تک برف جم گئی، درجہ حرارت منفی 16 تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔