Wednesday, April 24, 2024

 سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو ایک اور ملزم تک رسائی مل گئی

 سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو ایک اور ملزم تک رسائی مل گئی
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو ایک اور ملزم تک رسائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید پیش رفت ہوئی  ہے ایک اور ملزم  کے ساتھ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی  تفتیش سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسر ملزم سےبراہ راست کر رہے ہیں ایف آئی اے کی جانب سےجے آئی ٹی کو ملزمان سے تفتیش کے دستاویزی ثبوت بھی دئیے گئے ۔ دستاویزی ثبوت میں ملزم کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ اور اعترافی بیان بھی شامل ہے  تفتیشی عمل کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔