Sunday, September 8, 2024

ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن بھی فلم انڈسٹری کیلئے 'کماﺅ پوت' بن گئیں

ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن بھی فلم انڈسٹری کیلئے 'کماﺅ پوت' بن گئیں
July 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے جس کی کمائی اس کی اصل طاقت ہے۔ حال ہی میں ایک ویب سائٹ نے ایسے ہالی وڈ اداکاروں کی فہرست مرتب کی ہے جن کی فلموں نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ اس فہرست میں واحد خاتون اداکارہ سکارلٹ جوہانسن شامل ہیں جن کی فلموں نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ سکارلٹ جوہانسن نے مشہور زمانہ ” ایوینجرز سیریز“ کی پانچ فلموں کے علاوہ ”ہیل سیریز“ نامی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ ہالی وڈ میں جن اداکاروں کی فلموں نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے ان میں ہیریسن فورڈ‘ سیموئل ایل جیکسن‘ مورگن فری مین‘ ٹوم ہینکس‘ رابرٹ ڈاو¿نی جونیئر‘ ایڈی مرفی‘ ٹام کروز‘ جونی ڈیپ‘ مائیکل کین اور سکارلٹ جوہانسن شامل ہیں۔ ہیریسن فورڈ کی 41 فلمیں چار اعشاریہ نو بلین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہیں۔ سکارلٹ کی 37 فلموں نے امریکہ میں تین اعشاریہ تین بلین ڈالر کمائے۔