Friday, March 29, 2024

سکائی نیٹ مہم کے تحت چین سے مفرور سو سے زائد بدعنوانی میں ملوث شہریوں کی فہرست جاری کردی گئی

سکائی نیٹ مہم کے تحت چین سے مفرور سو سے زائد بدعنوانی میں ملوث شہریوں کی فہرست جاری کردی گئی
April 23, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے دوسرے ممالک میں فرار ہونے والے اپنے سو سے زائد شہریوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ زیادہ تر بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ چینی حکومت نے مختلف جرائم کے مرتکب شہری جو دوسرے ممالک میں مفرور ہو چکے ہیں ان کی تلاش کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں چائنیز نیشنل سنٹرل بیورو نے اپنے شہریوں تک رسائی کیلئے انٹرپول سے رابطہ بھی کیا ہے۔ چینی حکام کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں۔ ملزمان کی فہرست سنٹرل کمیشن آف ڈسلپن انسپیکشن کی ویب سائٹ پر بھی ان کی فوٹو کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔ ملزمان کے پاسسپورٹ نمبرز، جن ممالک کا سفر کیا ان کے  نام اور جن جرائم کا ارتکاب کیا ان کی تفصیل بھی شائع کی گئی ہے۔ مفرور شہریوں کو واپس لانے کا عمل چین میں بدعنوانی کے خلاف چلائی گئی مہم سکائی نیٹ کا ایک حصہ ہے۔