Monday, May 6, 2024

سڑک کی تعمیر میں کرپشن ، اشتیاق امیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سڑک کی تعمیر میں کرپشن ، اشتیاق امیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
May 14, 2019
پشاور (92 نیوز) سڑک کی تعمیر میں کرپشن کے کیس میں پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے امیرمقام کے بیٹے اشتیاق امیر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا شانگلہ الپوری سڑک کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہوئی۔ ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں امیرمقام اینڈ کمپنی نامی تعمیراتی کمپنی کے عہدیدار اور نون لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق احمد کو گزشتہ روز گرفتار کیا۔ گرفتاری پر مشتعل لیگی کارکنوں نے پہلے ایف آئی اے آفس اور پھر وفاقی جوڈیشل کمپلکس کے سامنےاحتجاج کیا۔ ایف آئی اے نے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق احمد اور دیگر چار گرفتار ٹھیکے داروں کو وفاقی انٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ جج وفاقی انٹی کرپشن عدالت نے تین روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔ نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں اشتیاق احمد کی گرفتاری کی مذمت کی اور اسے حکومت کی سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا۔