Friday, April 26, 2024

سڑسٹھ افراد کے قاتل ایم کیو ایم رہنما ریحان بہاری 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سڑسٹھ افراد کے قاتل ایم کیو ایم رہنما ریحان بہاری 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
December 28, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 67 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج ریحان عرف بہاری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کا ریمانڈ منظور کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق  90 روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ایم کیوایم سرجانی سیکٹرانچارج ریحان عرف بہاری کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ رینجرز لا افسر رانا خالد نے بیان دیا کہ ملزم نے جے آئی ٹی میں 67 افراد کی ٹارگت کلنگ کا اعتراف کیا ۔ ریحان بہاری عسکری ونگ کی سرپرستی اور اسلحہ اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے عدالت نے ملزم ریحان بہاری کو قتل ،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ ملزم نے دوہزار بارہ میں سرجانی میں ہوٹل ملازم صدیق کو قتل کردیا تھا ۔ دوسری جانب عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن نور حسن، پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم، اور اس کے بیٹے محمد صدیقی سمیت القاعدہ کے عبیدالرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی جبکہ سانحہ صفورا کے سہولت کار اور دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم شیبا احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عبدالعزیز کو 90 روزہ تحویل میں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر سہیل خان کے مطابق ملزم کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں میں بارود فراہم کرتا تھا۔