Friday, May 17, 2024

سڈنی ٹیسٹ، مارکس لبوشینے کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا کے 3 وکٹوں پر 283 رنز

سڈنی ٹیسٹ، مارکس لبوشینے کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا کے 3 وکٹوں پر 283 رنز
January 3, 2020
سڈنی (92 نیوز) آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے مابین سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن میزبان ٹیم کے نام رہا،مارکس لبوشینے کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے دن کے اختتام پرتین وکٹوں کے نقصان پر283رنز بنالیے۔ تیسرے سڈنی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پرتین وکٹوں کے نقصان پر283رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس لبوشینے 130 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے 45 اور اسٹیو اسمتھ نے 63 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2 جبکہ نیل ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔