Friday, April 19, 2024

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 3وکٹوں پر365نز جوڑلیے

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 3وکٹوں پر365نز جوڑلیے
January 3, 2017

سڈنی (ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کے خلاف پہلی اننگز کا آغاز پراعتمادی سے کیا۔ اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔ ڈیوڈ وارنر لاٹھی چارج کرتے ہوئے پچانوے گیندوں پر ایک سو تیرہ رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کی پویلین لوٹے۔ عثمان خواجہ تیرہ رنز بنا کی آئوٹ ہوئے۔ کپتان سٹیوسمتھ نے چوبیس رنز بنائے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر اوپنر میٹ رینشا 167 اور ہینڈزکومب 40 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ وہاب ریاض نے دو جبکہ یاسرشاہ نے ایک کھلاڑی  کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کارٹ رائٹ اور پاکستان کی جانب سے شرجیل خان نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔