Friday, April 26, 2024

سڈنی ،ورلڈ سرفنگ لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

سڈنی ،ورلڈ سرفنگ لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
April 17, 2018
سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلیا میں جاری ورلڈ سرفنگ لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔تیسرے راؤنڈ میں بھی سرفراز نے بلندوبالا لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ سرفرز کی حیران کن پرفارمنس نے شائقین کے بھی دل موہ لیے۔ طلاطم خیز موجیں بھی شرکاء کی گرمجوشی کم نہ کر سکیں، آسٹریلیا کی ٹیلر رائٹ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی،صنف نازک بلندو بالا لہروں کا خوف بھی  خاطر میں نہ لائیں ۔ آسٹریلیا کی ٹیلر رائٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔ آسٹریلوی سرفرورلڈ سرفنگ لیگ  کے پچھلے دو ایڈیشنز بھی اپنے نام کر  چکی ہیں۔