Thursday, May 2, 2024

سڈنی، مختلف ممالک کے قونصلیٹس کو مشتبہ پیکٹ بھیجنے کا معاملہ ،مشکوک شخص پکڑا گیا

سڈنی، مختلف ممالک کے قونصلیٹس کو مشتبہ پیکٹ بھیجنے کا معاملہ ،مشکوک شخص پکڑا گیا
January 10, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا میں مختلف ممالک کے قونصلیٹس میں مشتبہ پیکٹ  بھیجنے کا کے معاملے آسٹریلوی سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 48 سالہ مشتبہ  شخص کو گرفتارکر لیا۔ آسٹریلیا کےمختلف شہروں سڈنی، کینبرا اور میلبورن میں  پاکستان سمیت کئی ممالک کے قونصل خانوں میں موصول ہونےوالے مشتبہ پیکٹس نے ایک طرف خوف و ہراس پیدا کیا تو دوسری جانب آسٹریلوی سیکیورٹی حکام کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ آسٹریلوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 48 سالہ مشتبہ شخص کو وکٹوریا کے نواحی علاقےسے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا جسے دس سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب قونصل خانوں میں بھیجے گئے تمام پیکٹس کو ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا میں  پاکستانی، امریکی ،برطانوی،ترک، مصری ، جاپانی ، تھائی، انڈونیشین ، ،اطالوی، کورین قونصلیٹس  میں  مشتبہ پیکٹ موصول  تھا۔مشتبہ پیکٹ ملنے پرتمام ممالک کی قونصلیٹس کو خالی کروا لیا گیا تھا۔