Monday, September 16, 2024

سڈنی :طوفانی بارشوں کےباعث سیلاب نے تباہی مچادی

سڈنی :طوفانی بارشوں کےباعث سیلاب نے تباہی مچادی
February 7, 2017
سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نےتباہی مچادی ۔متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق سڈنی حکام کاکہنا ہے کہ سیلاب کے باعث شہر کے اکثر علاقے زیر آب آگئے ہیں سڑکیں اور ریلوے لائن پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے بس اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ایمر جنسی حالت  کے نفاذ کے بعد حکام نےمخدوش عمارتوں کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہائشیوں  کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی  ۔ریڈ فرن ، الیگزینڈریہ ،زیٹ کینڈجیسے علاقے سیلابی پانی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئےجہاں ہزاروں گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوچکے ہیں۔