Sunday, September 8, 2024

سچیت گڑھ، چاروا، ہڑپال اور چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 7شہری شہید، 45زخمی ہو گئے

سچیت گڑھ، چاروا، ہڑپال اور چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 7شہری شہید، 45زخمی ہو گئے
August 28, 2015
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ باو¿نڈری کے سیکٹر سچیت گڑھ ،چاروا ،ہڑپال اور چپراڑ پر بلااشتعال فائرنگ و گو لہ بار ی سے 7افراد شہید جبکہ 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیاجا رہا ہے۔ بھارت پاکستانی سرحدی علاقوں کندن پو ر ،باجرہ گڑھی ،راج پور ،کوٹلی خواجہ، کھوکھر چھبہ ،ٹھٹھی مندر وال ،عمرانوالی ،سورگ پور ،نند پور ،صالح پور اور درجنوں شہری علاقوں کو نشا نہ بنارہا ہے۔ بھارتی دہشت گردی کے نتیجے میں سات افراد شہید جبکہ 45افراد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں باجرہ گڑھی کا ذوالفقار ،کندن پور کے مقصود، شہزاد ،وقاص،اسلم ،محمود،اور 60سالہ ارشاد بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 8کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی گولہ باری سے سینکڑوں مویشی ہلاک جبکہ درجنوں مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے اور لو گ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین دو بار متاثر ہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں جس میں نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔