Saturday, May 11, 2024

سچل میں بزرگ شخص کے قتل کا معمہ حل ، بیٹا قاتل نکلا

سچل میں بزرگ شخص کے قتل کا معمہ حل ، بیٹا قاتل نکلا
September 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  سچل میں بزرگ شخص کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،  بیٹا ہی قاتل نکلا  ، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سچل میں  حسد کی آگ کی چنگاری  نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ، کراچی کے علاقے سچل میں علی جان کے قتل کا معمہ دو ماہ بعد حل ہوگیا، کوئی اور نہیں، اپنا ہی بیٹا قاتل نکلا، دردناک کہانی نے دل دہلا دیے ۔ تفتیشی افسر کے مطابق قتل کو جرگے کا فیصلہ قرار دیکر گمراہ کیا گیا، اہلخانہ نے جرگہ عمائدین پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا، گھریلو معاملات میں اہمیت نہ دینے پر ملزم نے بڑے بھائی اور والد کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق والد کو قتل کرنے کےبعد ملزم گھبراگیا تھا اور بھائی کو قتل نہ کرسکا۔