Wednesday, April 24, 2024

سچائی بہترین پالیسی،جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے ، وزیر اعظم

سچائی بہترین پالیسی،جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے ، وزیر اعظم
April 6, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ      سچائی بہترین پالیسی، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی نے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی کوشش کی ، پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے بھی کیے گئے ، بھارت کے جھوٹے دعوے بری طرح بے نقاب ہو چکے ۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1114447540970237952

وزیر اعظم نے کہا بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے ، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے ۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے پاکستان ایف 16 کہیں بھی استعمال کر سکتا ہے ، بھارت نے کوئی طیارہ نہیں گرایا ، پاکستان کے پاس موجود ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری ہے ۔