Thursday, April 18, 2024

سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے، وزیراعظم کا نوجوانوں کو پیغام

سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے، وزیراعظم کا نوجوانوں کو پیغام
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر نوجوانوں کے لیے خصوصی پیغام دیا، کہا کہ، تین خصوصیات سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے علامہ اقبال کا شعر بھی ٹویٹ کیا، سبق پھرپڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کی۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کے کاز کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ، ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا، ہم نے ایک متحد، پُرامن اور پُرعزم قوم کی حیثیت سے اُبھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں، آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے۔