Saturday, May 4, 2024

سپیکرقومی اسمبلی کو بھیجے کی نوٹس کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

سپیکرقومی اسمبلی کو بھیجے کی نوٹس کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
December 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ایاز صادق کو بھجوائے گئے املاء کی غلطیوں سے بھرپور نوٹس کی کاپی نائنٹی نیوز نے حاصل کر لی، نوٹس میں الیکشن کمیشن حکام نے اپنا اور سردار ایاز صادق کا نام ہی غلط لکھ ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق ایک طرف تو الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی تنقید میں رہتا ہے تو دوسری جانب سردار ایاز صادق بھی لفظوں کی جنگ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف میدان میں آگئے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ الیکشن کمیشن بھی تنقید پر تھوڑی بہت اپنی اصلاح کر لیتا لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ الیکشن کمیشن حکام نے تازہ گل یہ کھلائے ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی کو جاری نوٹس جس میں الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس میں اٹھارہ دسمبرکو طلب کررکھا ہے میں ایاز صادق کا نام غلط تحریر ہے جہاں سردار ایازصادق کا نام سردار محمد ایاز صادق لکھا ہے وہیں پر الیکشن کمیشن نے اپنے ادارے کے نام میں بھی سپیلنگ کی غلطیاں کی ہوئی ہیں اور تو اورایاز صادق کو بھجوائے گئے نوٹس میں سماعت کی تاریخ 2015 کے بجائے 2013 لکھ ڈالی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس حد تک قابل افراد الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔