Monday, September 16, 2024

سپیکرسندھ اسمبلی نے سلیم شہزاد کو سرکاری مہمان قراردیدیا

سپیکرسندھ اسمبلی نے سلیم شہزاد کو سرکاری مہمان قراردیدیا
February 6, 2017
کراچی(92نیوز)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد کو سرکاری مہمان قرار دےدیا۔ کہتے ہیں ان کی خاطر تواضع ضرور ہوگی، پرویز مشرف سے ملاقات کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایران کے قونصل جنرل اور ڈپٹی قونصل جنرل نے اسپیکر آغا سراج درانی سے ملاقات کی، اس دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے سامنا ہوا تو سراج درانی نے ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد کو سرکاری مہمان قرار دیدیا کہتے ہیں ان کی خاطر تواضع ضرور ہوگی۔ انہوں نے پرویز مشرف سے ملاقات کرنے والے سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کرنے والے سیاستدان ناکام ہوں گے، دبئی میں ملاقاتیں کرنے والا ملک سے فرار ہے، عدالتوں سے چھپنے والے کچھ نہیں کرسکتے۔۔ اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ مشیر اور معاونین خصوصی کے معاملے پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، جام مدد علی سمیت کسی رکن کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔