Tuesday, April 23, 2024

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن سے معافی مانگ لی

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن سے معافی مانگ لی
March 13, 2017
لاہور(92نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال  نے اجلاس میں اپوزیشن سے معافی مانگ لی انہوں نے کہا کہ میں نے کورم کے معاملے پر کبھی بدیانتی نہیں کی جس کے بعد ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق شروع ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی  کے رواں اجلاس میں کورم کی نشان دہی پر پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال اور سپیکر پنجاب اسمبلی میں تلخ کلامی ہوئی جس پر اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کردیا  اور پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر دو دن اجلاس کیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ سیپکر رانا محمد اقبال  معافی مانگیں  جس پرسپیکر نے معافی مانگ کر یہ مطالبہ ختم کر دیا اور کہا کہ  میں اپوزیشن کی دل آزاری پر معافی مانگتا ہوں۔مذاکرات کے دو کامیاب ادوار کے بعد  اپوزیشن مشروط طور پر ایوان میں آ گئی، اور اسپیکر نے اپوزیشن کا بجٹ تجاویز کے لیے دو دن مزید مقرر کرنے کا مطالبہ بھی تسلیم کر لیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں  حکومتی اراکین اپنی تجاویز منظور نہ ہونے کا شکوہ کرتے رہےاور پری بجٹ سیشن میں اپنے حلقےکے ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے کے مطالبات کرتے نظر آئے۔  سیاسی حلقے سپیکر پنجاب اسمبلی  اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیااور امید کی کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر قانون سازی کرے گا۔