Saturday, April 20, 2024

سپیکر نینسی پلوسی کا ٹرمپ کے مواخذے کی انکوائری کا اعلان

سپیکر نینسی پلوسی کا ٹرمپ کے مواخذے کی انکوائری کا اعلان
September 25, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے، سپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی انکوائری کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایاکہ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن پر بائیڈن خاندان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے دبائو ڈالا تھا، صدر ٹرمپ نے معاملے پر صدر ولادمیر زیلنسی کو فون کال کا اعتراف کیا تھا۔ نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، سب کا احتساب ہونا چاہئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے انکوائری کے اعلان کو کچرا قرار دے دیا، سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے ممکنہ حریف ہیں جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن ہیں نے یوکرائن کی ایک قدرتی گیس کمپنی میں بطور ڈائریکٹر خدمات دی تھیں، اعتراف کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے کانگریس میں ان کے مواخذے کے مطالبہ زور پکڑنے لگ تھا۔