Thursday, May 2, 2024

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے مرحوم قاضی حسین احمد کو بھی عید کارڈ بھجوا دیا گیا

 سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے مرحوم قاضی حسین احمد کو بھی عید کارڈ بھجوا دیا گیا
July 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے مرحوم امیر قاضی حسین احمد کو عید کارڈ بھجوادیا۔ تفصیلات کےمطابق  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بے خبری،معصومیت یا وسیع النظری کہیں کہ زندوں کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی عید منانے کی دعوت دے ڈالی ہے۔ جماعت اسلامی کے مرحوم امیر قاضی حسین احمد کو عید کارڈ بھجوادیا ہے۔عید کارڈ مرحوم قاضی  صاحب کی آخری آرام گاہ کی بجائے جماعت اسلامی  کے اسلام آباد دفتر بھجوا دیا ہے۔ سپیکر صاحب کو اب تک یہ ہی معلوم نہیں کہ قاضی حسین احمد کو وفات پائے اڑھائی سے تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ نہ جانے پھر انھیں کیا خیال آیا کہ عید الفطر دوہزار پندرہ کا کارڈ مرحوم کو بھجوادیا۔