Friday, May 17, 2024

سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کو بچانے کیلئے متحرک ہو گئے!!! تحاریک کے فیصلے تک ایوان میں نہیں آئینگے: شاہد محمود قریشی

سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کو بچانے کیلئے متحرک ہو گئے!!! تحاریک کے فیصلے تک ایوان میں نہیں آئینگے: شاہد محمود قریشی
August 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے ارکان کو بچانے کیلئے سپیکر قومی سردار ایاز صادق متحرک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان شریک نہیں ہوئے جبکہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کو ڈی سیٹ نہ کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحاریک کے فیصلے تک ایوان میں نہیں آئیں گے۔ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے علاوہ سب ہمیں قومی اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تحاریک کے معاملے کو طول نہیں دینا چاہتے۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔