Friday, May 3, 2024

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر نئے گیٹ کی منظوری دیدی

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر نئے گیٹ کی منظوری دیدی
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے کے شرکا ءکے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نیا اور مضبوط گیٹ نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ نیا گیٹ اتنا مضوط ہونا چاہیے کہ مستقبل میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پارلیمنٹ ہاﺅس میں داخل نہ ہو سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ گیٹ سی ڈی اے نصب کرے گا اور ایک بھاری آہنی گیٹ پارلیمنٹ ہاﺅس کے مرکزی داخلی دروازے پر لگے گا جہاں سے اراکین پارلیمنٹ داخل ہوتے ہیں اس گیٹ کے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور سپیکر نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ گیٹ کی تنصیب اس طرح ہونی چاہیے کہ جب رش ہو تو پھر گیٹ کے اندرونی راستے کو باہر جانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے سپیکرنے اس گیٹ کی تنصیب تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور سی ڈی اے نے اس پر کام شروع کر دیا ہے جو بھی ٹھکیے دار اس کو مکمل کرے گا اس کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سمیت کام کے معیار کا ذمہ دار سی ڈی اے ہوگا۔ جب نیا گیٹ لگایا جائے گا تو اراکین پارلیمنٹ کے داخلے کے لئے متبادل راستہ مہیا کیا جائے گا۔