Sunday, September 8, 2024

سپینش سپر کپ،بارسلونا ہار کا بدلہ چکانے کو بیتاب

سپینش سپر کپ،بارسلونا ہار کا بدلہ چکانے کو بیتاب
August 15, 2017

میڈریڈ(ویب ڈٰیسک)اسپینش  سپر کپ کا فیصلہ کن مرحلہ  کل رات گئے ہو گا بارسلونا اور ریال میڈرڈ میں زور کا جوڑ پڑے گا، ریال میڈرڈ کی ٹیم رونالڈو کے بغیر میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کےمطابق سپر کپ کا سپر مقابلہ ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے ریال میڈرڈ اور بارسلونامیسی اپنا جادو دکھائیں گے لیکن رونالڈو پابندی کے باعث میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ ریفری کو دھکا دینے پر رونالڈو پر پانچ میچوں کی پابندی ہےیوں ان کے مداح اپنے سٹار فٹبالر کو  ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے۔

اسپینش سپر کپ کے پہلے میچ میں ریال میڈرڈ  کی  بارسلونا  پر تین ایک کی فتح میں رونالڈو نے اہم کردار ادا کیا تھا  تاہم ان کے شرٹ اتار کے جشن منانے کے انداز  کو سراہا نہیں گیا۔

دوسری طرف میسی بھی روایتی حریف سے بدلہ چکانے کیلئے تیار ہیں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کےمطابق جمعرات کی رات دو بجے مدمقابل ہوں گی۔