Friday, April 19, 2024

سپین کے بادشاہ اور ملکہ کی تین روزہ دورے پر میکسیکو آمد، میکسیکو کے لوگ بہت محنتی اور انتہائی باصلاحیت ہیں: شاہ فلپ 

سپین کے بادشاہ اور ملکہ کی تین روزہ دورے پر میکسیکو آمد، میکسیکو کے لوگ بہت محنتی اور انتہائی باصلاحیت ہیں: شاہ فلپ 
June 30, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) سپین کے بادشاہ فلپ اور ملکہ لتیزیہ لاطینی امریکا کے پہلے سرکاری دورے کے سلسلے میں میکسیکو آئے ہیں جہاں میکسیکو سٹی کے میئر نے انہیں شہر کی چابی پیش کی ہے۔ سپین کے بادشاہ فلپ اپنی تخت نشینی کے ایک سال بعد دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پہلی بار میکسیکو آئے ہیں۔ وہ میکسیکو کے رہنماؤں سے اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپین کی کمپنیاں میکسیکو میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اور مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ میکسیکو میں سپین کی انچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے لوگ بہت باصلاحیت اور انتہائی محنتی ہیں جبکہ دونون ممالک کے تاریخی رشتے ہیں۔