Friday, March 29, 2024

سپین کا درزی دُنیا کا امیرترین شخص بن گیا

سپین کا درزی دُنیا کا امیرترین شخص بن گیا
September 11, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) سپین کے درزی نے بل گیٹس سے دنیا کے امیرترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا۔ ہسپانوی درزی کے اثاثوں کی مالیت 78 ارب ڈالر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے 80 سال کے ایمنسیو اورٹیگا بین الاقوامی شہرت کے حامل ملبوسات کے برانڈکے مالک ہیں۔ اورٹیگا کے اثاثے 78 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 77.4 ارب ڈالر ہے۔ ایمنسیو اورٹیگا اب دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سادہ زندگی گزارتے ہیں اور اپنی کمپنی کے کیفے ٹیریامیں عام ملازمین کے ساتھ کھاناکھاتے ہیں۔ اپنے برانڈ کے ملبوسات کے بجائے سادہ کپڑے پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اورٹیگا نے اپنی سابق بیوی کے ساتھ مل کرایک کمرے سے گارمنٹس کا کاروبار شروع کیا تھا۔ اورٹیگا ریلوے ملازم کے بیٹے ہیں اور ان کو تیرہ سال کی عمر میں سکول چھوڑ کر درزی بننا پڑا تھا۔ دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کے باوجود ایمنسیو میڈیا کو انٹرویوز دینے سے گریز کرتے ہیں۔