Friday, May 17, 2024

سپین میں جنسی زیادتی کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے

سپین  میں  جنسی زیادتی کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے
December 6, 2018
میڈرڈ ( 92 نیوز) سپین میں ہزاروں شہری جنسی زیادتی کے کیس میں   عدالتی فیصلے کیخلاف سڑکو ں پر نکل آئے،عدالت  سےفیصلہ تبدیل کرنےکی استدعاکردی۔ دوبرس قبل سان فرمن کارنیوا ل کےدوران پانچ نوجوانوں نے ایک  لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، عدالت  نےپانچوں کو9،9سال قیدکی سزا سنائی تھی۔ فیصلےکےخلاف مختلف تنظیموں نےعلاقائی عدالت میں اپیل دائرکی جس نےلوئر کورٹ کافیصلہ برقرار رکھا ،جس پرسپین بھرمیں لوگ سراپااحتجاج بنتےہوئے سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ عدالت  کو مجرموں کو  اجتماعی زیادتی کے الزام  کے تحت سخت سزا  دینی چاہیے تھی ، نو سال کی قید کی سزاسپین کے  کے قانون کے تحت کم سمجھی جاتی ہے۔