Friday, April 26, 2024

سپین میں بیلوں کی نو روزہ سالانہ دوڑ کا آغاز ،  ہزاروں افراد نے آتشبازی کر کے فیسٹیول کا افتتاح کیا

سپین میں بیلوں کی نو روزہ سالانہ دوڑ کا آغاز ،  ہزاروں افراد نے آتشبازی کر کے فیسٹیول کا افتتاح کیا
July 7, 2015
سپین (ویب ڈیسک) سپین میں بیلوں کی نو روزہ سالانہ دوڑ کا آغاز ہو گیا۔ ہزاروں افراد نے آتشبازی کر کے فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔ پیملونا میں سالانہ سان فرمین فیسٹیول کے دوران ہزاروں افراد نے میلے کا روایتی لباس سفید ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کر رکھے تھے اور ان کی کلائیوں پر بندھے سرخ رومالوں نے افتتاحی تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔ دو سو چار گھنٹوں پر مشتمل پر رنگارنگ پارٹی چودہ جولائی کی نصف شب تک جاری رہے گی۔ میلے میں جب آتشبازی شروع ہو جاتی ہے تو ہزاروں شرکاء سرخ رومال اپنے گلے میں باندھ لیتے ہیں جس کے بعد گانے اور رقص کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ میلے کے دوران ہزاروں افراد شہر کی تنگ گلیوں میں دوڑتے نظر آتے ہیں جن کے پیچھے چھے لڑاکا بیل ان کو مزید تیز بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ آٹھ سو چھیالیس میٹر طویل فاصلے کے دوران لڑاکا بیل بھاگنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ اس دلچسپ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ہزاروں سیاح پورے یورپ، آسٹریلیا اور امریکا سے ہر سال سپین کا رخ کرتے ہیں۔