Friday, April 26, 2024

سپین: بیلوں کی9روزہ سالانہ دوڑکےپہلےدن11افرادزخمی

سپین: بیلوں کی9روزہ سالانہ دوڑکےپہلےدن11افرادزخمی
July 7, 2015
پیمپلونا(ویب ڈیسک)سپین میں بیلوں کی نو روزہ  ریس کے پہلے  ہی دن گیارہ افراد ہسپتال پہنچ  گئے،سان فرمین فیسٹول کا آغاز آسمان پر روشنیاں بکھیرنے سے ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پیمپ لونا میں سالانہ فرمین  کے روایتی میلے میں شریک  ہزاروں افراد نے سفید ٹی شرٹس اور ٹراؤزرز پہن رکھے تھے۔ اس میلے میں لوگ شہر کی تنگ گلیوں میں  بیلوں کے آگے دوڑتے نظر آتے ہیں،ان کے پیچھے چھ لڑاکا بیل ان کو مزید تیز بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔ آٹھ سو چھیالیس میٹر طویل فاصلے کے دوران لڑاکا بیل بھاگنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑتے ۔ اس دلچسپ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ہزاروں سیاح یورپ، آسٹریلیا اور امریکا سے ہر سال سپین کا رخ کرتے ہیں۔ 1 2