Friday, May 3, 2024

سپیشل اولمپکس2015 : پاکستانی ایتھلیٹس نے6گولڈمیڈل جیت لئے

سپیشل اولمپکس2015 : پاکستانی ایتھلیٹس نے6گولڈمیڈل جیت لئے
July 30, 2015
لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک)سپیشل اولمپکس دوہزار پندرہ میں  پاکستانی ایتھلیٹس نے  چھ گولڈ میڈل حاصل کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں اسپیشل اولمپکس مقابلے جاری ہیں جن میں شامل ہیں ایک سو پینسٹھ ممالک کے۔ساڑھے چھ ہزار ایتھلیٹس ۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی میگا ایونٹ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں  پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے عاصم زر نے سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ لیا۔ اب ایک کلو میٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ مقابلوں میں عظمی یوسف نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ پچاس میٹر بیک اسٹروک مقابلوں اقصی احمد جنجوعہ سونے کا تمغہ لے اڑیں،اقصی نے مقررہ فاصلہ ستاون اعشاریہ نو تین سیکنڈ میں طے کیا۔ پاکستان کے ہی رامیل ارشد نے دو سو میٹر دوڑ میں انتیس اعشاریہ دوچھ  سیکنڈزکے کم ترین وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ سنگل بیڈمنٹن مقابلوں میں پاکستان کے جہانزیب اقبال سونے کا تمغہ لے اڑے، جبکہ ٹیبل ٹینس سنگل ایونٹ میں محمد ارحم  گولڈ میڈل کے حق دار ٹھہرے ۔ عالمی مقابلوں میں تمغوں کی حصول کی جنگ جاری ہے جو دو اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔