Friday, May 3, 2024

سپیشل اولمپکس: پاکستان نے مزید 3گولڈ میڈل جیت لئے، تمغوں کی مجموعی تعداد 11ہو گئی

سپیشل اولمپکس: پاکستان نے مزید 3گولڈ میڈل جیت لئے، تمغوں کی مجموعی تعداد 11ہو گئی
July 30, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکہ میں سپیشل اولمپکس کے ایونٹس میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈل جیت لئے۔ تمغوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں سپیشل اولمپکس جاری ہیں جس میں پاکستان سے پچپن اتھلیٹس مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔ پچیس جولائی سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ،تین سلور اور چار براو¿نز میڈل جیت لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے رامیل ارشاد، اقصیٰ احمد جنجوعہ، عظمیٰ یوسف اور عاصم زر نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ تمغے جیتنے والے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر ماروی، مہمونہ حسین، خدیجہ عرفان، سلمان صدیقی شامل ہیں۔ سپیشل اولمپکس گیمز دو اگست تک جاری رہیں گی۔