Friday, April 26, 2024

سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری، مزید پانچ گولڈمیڈل جیت لئے، مجموعی تعداد اٹھارہ

سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری، مزید پانچ گولڈمیڈل جیت لئے، مجموعی تعداد اٹھارہ
July 31, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ مزید گولڈ میڈل جیتنے سے پاکستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں مزید پانچ طلائی تمغے اپنے نام کر لئے ہیں۔ پاکستان نے سونے کے گیارہ، چاندی کے تین اور کانسی کے چار تمغے جیتے ہیں۔ دس کلومیٹر روڈ ریس میں پاکستان کے توصیف نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد قیوم نے ٹینس ڈبل لیول کی دو مختلف کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ بیڈمنٹن سنگلز کی دو مختلف کیٹیگریز میں جہانزیب اقبال نے دو گولڈ میڈل جیت کر تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔