Thursday, March 28, 2024

سپیشل اولمپک مقابلوں کا اختتام ،پاکستانی ایتھلیٹس نے 14گولڈ سمیت52 میڈل اپنے نام کیے

سپیشل اولمپک مقابلوں کا اختتام ،پاکستانی ایتھلیٹس نے 14گولڈ سمیت52 میڈل اپنے نام کیے
August 2, 2015
لاس اینجلس(92نیوز)سپیشل اولمپک مقابلے اختتام پذیر ہوگئےپاکستانی ایتھلیٹس نے کل باون  تمغے  جیتنےجن میں سونے کے تمغوں کی تعداد چودہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں پچیس اگست سے شروع ہونے والے سپیشل اولمپک مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ایک سو پینسٹھ ممالک کےساڑھے چھ ہزار ایتھلیٹس نے اس میگا ایونٹ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے  مطابق ایونٹ کے اختتام پر پاکستان نے کل باون تمغے اپنے نام کئے ان میں سونے کے تمغوں کی تعداد  چودہ رہی قومی ایتھلیٹس نے گیارہ چاندی جبکہ آٹھ کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔ پاکستان نے سب سے زیادہ تمغے سائیکلنگ کےایونٹ میں جیتے جن میںچھ سونے دو چاندی جبکہ ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے پاکستان نے سوئمنگ میں2گولڈ اور2سلور میڈلز جیتےایتھلیٹکس میں پاکستان نے ایک گولڈ، 7 سلور اور3 برونز میڈلز جیتے۔ بیڈمنٹن میں قومی کھلاڑیوں کے گولڈ میڈلز کی تعداد3 رہی ٹیبل ٹینس میں پاکستانی پلیئرز نے1 گولڈ اور2برونز میڈلز جیتے۔ ٹینس میں ایک گولڈ ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل پاکستان کے حصے میں آیا ٹریڈیشنل باسکٹ بال میں پاکستان نے سلور میڈل جیتایونیفائیڈ باسکٹ بال میں بھی پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ  فٹبال مقابلوں میں برونز میڈل پاکستان کے حصے میں آیا۔